19 اپریل 2015 - 05:44
بیجی ریفائنری کو آزاد کرانے کے دوران لڑائی میں 300 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بیجی ریفائنری کو آزاد کرانے کے سلسلے میں جاری لڑائی کے دوران 300 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بیجی ریفائنری کو آزاد کرانے کے سلسلے میں جاری لڑائی کے دوران 300 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوجی آپریشن کے ترجمان محمد البیضائی کا کہنا ہے پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی میں 300 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 500 بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس اور فوج نےبیجی ریفائنری کو دہشت گردوں کے قبضہ سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

.......

/169